2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

سیٹیزن پورٹل ایک بہت موثر ٹول ہے

03-01-2019

مکرمی !گزشتہ جولائی کی 14 تاریخ کو ایک کام کے سلسلے میں میرا اسلام آباد جانا ہو ہم تینوں گاڑی میں بیٹھے اور فرخ نے گاڑی سٹارٹ کی ہی تھی کہ اچانک پیچھے سے تین نقاب پوش لڑکے بائک پر آئے انکے ہاتھوں میں پسٹل تھے اور آتے ہی میری سائیڈ کا گیٹ کھول لیا۔ انہوں نے گن پوائنٹ پر ہم تینوں سے سارے پیسے موبائل فونز اور پرس چھین لئے۔ میرے پرس میں تقریباً 70 ہزار کیش مختلف اے ٹی ایم کارڈز کریڈٹ کارڈز شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی تھے وہ سب جاتا رہا۔ابھی ہم وہیں کھڑے تھے کہ پولیس کی گاڑی آ گئی انہوں نے واردات کے بارے تفصیلات نوٹ کیں اور ہمیں تھانہ سبزی منڈی آنے کو کہا۔ ہم تھانے گئے اور درخواست لکھ کر جمع کروا دی کہ ایف آئی آر درج کی جائے۔ ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ میں تو وہیں سے واپسی نکلا۔ایک دوست سے کرایہ کیلئے کچھ پیسے پکڑے کہ جیب میں ایک پائی نہ بچی تھی اور بس کا ٹکٹ لے کر واپس فیصل آباد روانہ ہو گیا۔ ایف آئی آر درج کروانے کی ذمہ داری اپنے دوست فرخ سلطان پر ڈال دی کہ وہ اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔فرخ کے باربار تھانے کے چکروں اور آرمی کے کچھ دوستوں سے تھانے میں فون کروانے کے باوجود ہماری ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا۔ تھک ہار کر ہم بھی پیچھا چھوڑ گئے کہ اب کون وقت ضائع کرتا پھرے۔ چند روز قبل سیٹیزن پورٹل کا ایک اشتہار نظر سے گزرا تو ایسے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس پر شکایت کر دی جائے۔ چلو تجربہ ہی سہی۔ 18 دسمبر کو میں نے پورٹل پر کمپلینٹ کردی اور 20 دسمبر کو مجھے تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد سے کال آ گئی۔ میں کیونکہ اسلام آباد میں نہیں تھا تو میں نے اپنے دوست فرخ سلطان کا نمبر دے دیا۔ فرخ سے پولیس کی کوآرڈینیشن کے بعد بالآخر مورخہ 20 دسمبر کو ہمارے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے امید ہے کہ ان شاء اللہ مجرمان بھی جلد پکڑے جائیں گے۔ (بشارت حمید، فیصل آباد )