شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) شادی کی تقریب میں فائرنگ پر نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں شادی کی تقریب میں بھنگڑہ ڈالتے ہوئے ایک نوجوان نے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی جس پر قریب کھڑے ہوئے اسد نامی لڑکے کو گولی لگ گیاجس پر اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔