2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

شام : امریکی حملے میں 37 افراد ہلاک

01-10-2024

دمشق(این این آئی)شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں امریکہ نے گزشتہ روز بمباری کر کے 37 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فورسز کا کہنا تھا کہ ان ہلاک کیے گئے افراد کا تعلق انتہا پسند گروپ داعش کے ساتھ تھا۔واضح رہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈے پر 900 کی تعداد میں امریکی فوجی موجود ہیں۔ جن کا دعویٰ ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے وہ شام میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔امریکی سنٹرل کمانڈ نے بمباری کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ان 37 عسکریت پسندوں میں دو سینیئر کمانڈر بھی شامل تھے ۔سینٹ کام کے مطابق القاعدہ سے جڑے ایک سینیئر عسکریت پسند سمیت 9 عسکریت پسندوں کو شام کے شمال مغربی علاقے میں روکا تھا۔ سینٹ کام کے مطابق القاعدہ کا سینیئر کمانڈر فوجی آپریشنز کا انچارج تھا۔وسطی شام کے دور دراز علاقے میں جس کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا تقریباً دو ہفتے قبل وہاں وسیع پیمانے پر بمباری کی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں 28 عسکریت پسند مارے گئے ۔ جن میں 4 شامی رہنما بھی شامل تھے ۔سینٹ کام کے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کی عسکری کارروائیاں کرنے کی صلاحیت پر اثر پڑے گا۔ اس حملے کے بعد امریکی مفادات پر حملوں میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ امریکی شراکت داروں اور اتحادیوں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں بھی کمی آئے گی۔