شہر میں 24نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) عام انتخابات کی آمد سے قبل حکومت پنجاب نے ایک بار پھر لاہوریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کمر کس لی۔وزیر اعلی کی ہدایات کی روشنی میں رواں سال 30جون تک شہر میں 24 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب مکمل کر کے انہیں فنکشنل کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو جون تک شہر کے 24 نئے فلٹریشن پلانٹس فنگشنل کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر9 کروڑ 3 لاکھ 78 ہزار کی لاگت آئے گی۔منصوبے کے تحت کینال ویو، نیاز بیگ، گلاسکو ٹائون، نشتر پارک ، حضوری کالونی، ہنجروال سمیت مختلف علاقوں میں جون تک 24 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کئے جائیں گے ۔