2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

صرف سوئیں اور ماہانہ لاکھوں کمائیں،بھارتی کمپنی کی پیشکش

24-09-2024

نئی دہلی (این این آئی)سنتے آئیں ہیں کہ جو سوتا ہے وہ کھوتا (گنواتا)ہے لیکن ایک کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی جاب آفر کر دی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آج کل بے روزگاری عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے ۔ نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں اور حصول روزگار کے لیے سخت محنت سے بھی نہیں کتراتے ، لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس کے ملازم کو کچھ نہیں کرنا صرف دن میں 8 گھنٹے تک سونا ہے اور اس کے لیے اسے ماہانہ 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔منفرد اور دلچسپ پیشکش دینے والی یہ بھارت کی ایک معروف کمپنی ویک فٹ ہے جس نے پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے ۔ دو ماہ کے اس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افراد کو کوئی محنت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی بھرپور نیند کرنا ہوگی، اس کے علاوہ دن میں 20 منٹ تک نیند (قیلولہ)لینا ہوگی۔