ضلعدار محکمہ انہار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
فقیروالی (نا مہ نگار) محکمہ انہار کے ضلعدا ر ظفرعالم نے اپنی60سالہ محکمانہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ان کی ریٹائرڈمنٹ کے اعزاز میں صدر ایف او خان بشیر خان کموکانے بنگلہ روڈپر ایف او کے دفتر میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کلکٹرحاجی محمد اشفاق ظفر تھے تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت رسولﷺ کی سعادت کاشف اسرار کو حاصل ہوئی ریٹائرڈ ہو نے والے ضلعدار کو صدر ایف او بشیر خان کموکا نے قران پاک، جائے نماز اور تسبیح تحفہ میں دی۔