2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ضمنی الیکشن: مختلف حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

17-09-2018

اٹک ،جلال پورپیروالہ،رحیم یارخان،جہلم،ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار،نمائندہ92نیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں دونوں حلقوں سے 8 امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔پی پی 222 میں پی ٹی آئی،مسلم لیگ (ن) اور تحریک لبیک کے امیدواروں سمیت 14امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ پی پی261میں حصہ لینے والے امیدواران نے ضلعی الیکشن کمشنروسیم اخترکوپارٹی ٹکٹ جمع کرادئیے جبکہ نشانات الاٹ کردئیے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 27جہلم تھری کے ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار شاہنواز راجہ کو بیٹ،تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد نوید شہزاد کو کرین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر محمو د کو ٹائیگر کے نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ پی پی 292ڈی جی خان VIIIپر ضمنی الیکشن میں امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے گئے ہیں جبکہ سات امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔دیگر حلقوں میں بھی جہاںضمنی الیکشن ہو رہا ہے وہاں امیدواروں کو نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔