2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

عاطف اسلم نے سیلفی کیلئے کنسرٹ روک دیا

01-10-2024

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایک مداح کی فرمائش پوری کرنے کے لئے کنسرٹ درمیان میں روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم کی ایک خاتون مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے سٹیج کے پاس پہنچی تو سکیورٹی اہلکاروں نے اسے آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے پیچھے دھکیلا تو وہ توازن بگڑنے پر گر گئی۔ گلوکار نے سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے یہ منظر دیکھ لیا اور پرفارمنس درمیان میں روک کر سکیورٹی سے مداحوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی اپیل کی جس پر ایک سکیورٹی اہلکار نے عاطف اسلم کو بتایا کہ یہ مداح آپ کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے آگے آ رہی ۔گلوکار نے سکیورٹی اہلکار کی بات سننے کے بعد مداح کو اپنے ساتھ سیلفی لینے کے لئے سٹیج پر بلا لیا۔