عثمان ڈار کا پوراحلقہ کھلوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا اعلان،یورپی یونین مبصر کا بھی سیشن کورٹ کا دورہ
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے امیدوار این اے 73 عثمان ڈارنے کہا ہے کہ ہم نے تمام پولنگ سٹیشنزکی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی آر او نے صرف پندرہ سٹیشن کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا سات ہزار تین سو چوراسی مسترد ووٹوں پر روشنی نہیں ڈالی گئی ہمارے حلقے کے 29 تھیلے سمبڑیال رات بھر رکھے گئے ، سیشن کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پانچ ہزار ووٹوں سے جیت رہا تھارات میں نتائج تبدیل کر دئے گے عثمان ڈار کے وکیل چوہدری اظہر حسن اور میاں شکیل احمد نے بتایاکہ لاقانونیت کرنے والے پریذائڈنگ افسران کے خلاف دوخواستیں نمٹا دیں گئیں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔ مزید براں این اے 73 کی دوبارہ گنتی کے معاملہ پر یورپین یونین کے مبصرین سیشن کورٹ پہنچ گے تاہم گنتی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد یورپین یونین کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔