2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

عرب قومی سلامتی پر ہمار اموقف بڑا واضح، اسی پر قائم ہیں: سعودی عرب

12-12-2024

ریاض(این این آئی)عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب سفیر عبدالعزیز بن عبداﷲ المطر نے شام میں تیز رفتار پیش رفت کے حوالے سے اپنے ملک کے موقف کو عرب قومی سلامتی کی حمایت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے اصولی موقف قرار دیا۔انہوں نے عرب ٹی وی کو خصوصی بیانات میں مزید کہا کہ سعودی عرب کے شام کے حوالے سے بیان میں بہت سے اہم پیغامات ہیں جو صحیح وقت پر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مملکت عرب قومی سلامتی کے موقف پر قائم جس سے شام کی سلامتی اور استحکام حاصل ہو اور اس کی خودمختاری، آزادی اور تحفظ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف عالمی برادری کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے ۔سفیر المطر نے مزید کہا کہ بیان میں مملکت کی پیروی، دلچسپی، سیاسی جذبات اور شامی عوام کی حفاظت، خونریزی روکنے اور ریاست کے اداروں اور صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے مثبت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔سعودی عرب کے عرب لیگ میں سفیر نے نشاندہی کی کہ بیان میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شامی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصولی موقف قام ہیں۔