2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

عطائیت کیخلاف آپریشن ، انتظامی ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں

06-05-2018

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیت کے خلاف آپریشن کے لیے انتظامی ڈاکٹروں کی بھی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور انچارج رولر ہیلتھ سنٹرز شامل ہیں ۔ ان ملازمین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ عطائیت کے خلاف مہم میں ذمہ داریاں ادا کریں۔دریں اثناء گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں136عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دئیے ۔ کمیشن کی ٹیموں نے 12 اضلاع فیصل آباد،ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، جھنگ، جہلم، خانیوال، میانوالی ، چکوال،اوکاڑہ،راجن پور،سرگودھااور لاہور میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور 344علاج گاہوں پرچھاپے مارے ،136پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے ،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔خانیوال، مظفر گڑھ اور جھنگ میں 14،14،چکوال میں 13 ،فیصل آباد اور میانوالی میں 12،12،ڈی جی خان،راجن پور اور سرگودھا ہرایک میں 11،11جبکہ لاہور اور جہلم میں 10،10 اڈے سربمہر کیے گئے ۔