2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

عمران خان کا بیرسٹرگوہر کوعہدے سے ہٹانے کا عندیہ

01-10-2024

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ختم کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دے دیاہے ، نئے چیئرمین کے لئے اسد قیصر کو فیورٹ قراردیا جارہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو بانی تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا گیا تھا، اسد قیصر عمران خان کو ملنے جمعرات کو اڈیالہ جیل بھی گئے تھے ۔ اسد قیصر کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر ملاقات نہ ہوسکی، ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان نے اعلان نہیں کیا۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہمدردوں کا کہنا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ہفتہ کے روز احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور بیرسٹر گوہر کو بزدل قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا کہا ہے ۔