عمران خان کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع
پشاور(خبرنگار) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی یاسین خلیل نے اپنے ہی پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردہ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سینٹ انتخابات میں بیس ممبران پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا کر ممبران کے استحقاق مجروح کیا جس سے پورے ایوان اور ان کے حلقوں کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے ۔