عمران خان کی زندگی کو خطرہ، ان کا پیغام ہے انصاف کیلئے انقلاب لائیں:پی ٹی آئی
راولپنڈی،اسلام آباد،فیصل آباد،پشاور(نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاہے ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے بانی چیئرمین کی زندگی خطرے میں ہے ، انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ انصاف کے لئے انقلاب لے کر آئیں، 9 اکتوبر کو صوابی جلسہ میں ملک گیر تحریک کا اعلان ہو گا، اب ساری قوم کو اٹھنا، آزادی اور سابق چیئرمین کی زندگی کے لئے باہر آنا ہوگا، ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا یہ وہ لمحہ ہے جب ہم واقعتا اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں، اگر ہم کھڑے نہ ہوئے تو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائیں گے ،بانی چیئرمین نے قوم سے التجا کی ہے کہ اب نہیں تو کب؟،9 تاریخ کو ایک نئی ابتداء ہو گی، ایک نئی تحریک چلائیں گے جو عمران خان اور ہماری آزادی پر ختم ہو گی۔ علیمہ خان نے کہا ڈاکٹر عاصم نے سابق چیئرمین کا معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے بتایا وہ صحت مند ہیں لیکن ان کے جسم سے گوشت کم ہوا ہے ،بانی چیئرمین پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا لیکن انہیں ذہنی ٹارچر کیا گیا ہے ، انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ؟،جو قانون سے اوپر جاچکے وہ سمجھتے ہیں جس مرضی پر تشددکرو، انتظار پنجوتھہ کا کیا قصور تھا؟،عدالتوں میں تفتیشی افسر کو کہا جاتا ہے جھوٹ بولیں سزا نہیں ملے گی، ساری حکومت جھوٹ بول رہی ہے ،جس نے لندن میں احتجاج کیا اس کی فیملی کو پاکستان میں اٹھالیا، اب برطانیہ میں انصاف مانگا جائے گا،بانی چیئرمین نے تین چیزیں مانگی ہیں، جمہوریت، رول آف لا پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،عمران کو جیل سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ، ہمیں پرامن احتجاج کرنا ہوگا۔زرتاج گل نے کہا پی ٹی آئی ورکرز کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں، جیل میں عمران خان سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ۔شیخ وقاص اکرم نے کہافسطائی لوگوں سے فسطائیت کی امید ہی کی جاسکتی، آپ شہریوں کے حقوق دباکر دہشتگردی کنٹرول نہیں کرسکتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کے پنجاب ائیر لائن بنانے کے فیصلے کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کاپی کیٹ حکومت پنجاب نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی ہے ،علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔اسد قیصر نے کہاعمران خان کی خواہش پر9نومبر کو صوابی انٹر چینج کے مقام پر عوامی عدالت لگے گی ۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی ، فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے زبردستی لیا گیا مینڈیٹ واپس کرنے ، ملک میں قانون کی حکمرانی کے مطالبات کریں گے ۔