فیصل آباد: ن لیگ کے ہنمائوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنمائوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ،رانا ثناء اﷲ کے قریبی ساتھی اور ممبر صوبائی اسمبلی نواز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے حلقہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔ ذرائع کے مطابق راناا فضل خان اور رانا ثناء اﷲ کے درمیان ذاتی اختلافات ہیں اور اس وجہ ایک دوسرے سے بات چیت بند ہے ، رانا فضل خان کی بیوی ایم پی اے ہیں ۔رانا افضل خان نے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ ان کی مخالفت میں مسلم لیگ ن کے ہی ایم پی اے محمد نواز ملک نے انکے انتخابی حلقہ میں خود ہی ایم این اے کی مہم کا آغاز اور مرکزی دفتر بھی قائم کردیا ہے ۔ اختلافات شدت