فیصل آباد میں 2 خودکشیاں ، راجن پور میں معطل کانسٹیبل نے موت کو گلے لگا لیا
راجن پورکلاں ، فیصل آباد (نامہ نگار ، خصوصی رپورٹر ) پولیس ملازم نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی، فتح پورپنجابیاں کی نواحی بستی کمال چوہان موضع اکبرآباد کے منیراحمد چوھان کا 25 سالہ بیٹا محمد حسن چوہان کانسٹیبل تھا اور تقریبا تین ماہ سے معطل تھا،گزشتہ رات گھر کے باہر کافی دیر تک بستی نوجوانوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہا اور جب سب چلے گئے تو رات گئے آم کے درخت کے ساتھ رسی باندھ کر خودکشی کرلی ،تین چار ماہ سے محمد حسن کوکسی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔ فیصل آباد میں اہلخانہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد دوشیزہ سمیت دو شہریوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا 45 ج ب کے معظم کی بیس سالہ بیٹی آسیہ اور ٹوبہ کے رہائشی آصف نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی ختم کی۔