2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

فیصل آباد: فیکٹری مالک کو 3لاکھ بھتہ کی پرچی مل گئی ، مقدمہ درج

01-01-2019

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد میں سر گرم بھتہ مافیا کی کا رروائیوں کا سلسلہ طوالت اختیار کر گیا ، بھتہ خوروں کی طرف سے فیکٹری مالک کو تین لاکھ روپیہ بھتہ دینے کی پر چی مل گئی ، پولیس نے حسب روایت مقدمہ کا اندراج کر نے پر ہی اکتفا کیا ہے ۔ تھانہ نشاط آباد میں درج کروائے جا نے والے مقدمہ میں سمال اسٹیٹ انڈسٹری میں کارو بار کر نے والے طارق کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواراسکی فیکٹری میں بھتہ دینے کی پرچی پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔ ان موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے پھینکی جانے والی بھتہ کی پرچی پر یہ بھی تحر یر ہے کہ اگر بھتہ کی رقم نہ دی گئی تو اسکو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔