فیملیز کو یرغمال بنا کر گھروں کا صفایا ،لاکھوں کا نقصان
لاہور(کرائم رپورٹر) متعدد وارداتوں میں نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔ سند ر میں نعما ن کے گھر میں 4ڈاکو ئو ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ،پر انی انا ر کلی میں صد اقت کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ75ہزار ،جنو بی چھا ئو نی میں بشیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ75ہزار ، مصطفی آ با د میں فر قا ن کے گھر سے 1لاکھ 50ہزار ،نو اب ٹا ئو ن کے علا قہ سے اختر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ ، ہنجر وال میں ند یم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر50ہز ار کے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی جبکہ با ٹا پو ر میں سیف،فیکٹر ی ایر یا میں انو ار کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ئو ن میں نعیم ،مغل پو رہ میں نعیم،یکی گیٹ میں محسن،مز نگ میں نا صر اورنو اب ٹا ئو ن میں جمیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔