2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

فی تولہ سونا مزید400 روپے سستا

28-04-2018

کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں جمعرات کواستحکام رہا لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا400 روپے سستا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1325 ڈالرپرمستحکم رہی لیکن کرنسی فرق کے پیش نظر ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں342روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59550 روپے سے گھٹ کر59150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 51042 روپے سے گھٹ کر50700روپے ہو گئی ۔ فی تولہ چاندی بھی 10روپے 770روپے ہوگئی۔