2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

قابل تقسیم محاصل،صوبوں کو 25کھرب 90 ارب ملیں گے

29-04-2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو مجموعی طور پر 25 کھرب 90ارب 6کروڑ 60 لاکھ روپے ملیں گے ،جو گزشتہ بجٹ سے 11.8فیصدزیادہ ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق قابل تقسیم محاصل سے پنجاب کو 12کھرب 81 ارب98کروڑ،سندھ کو 6 کھرب 48 ارب81کروڑ30 لاکھ،خیبر پختونخوا کو4 کھرب26 ارب9 کروڑ 50 لاکھ اور بلوچستان کو2کھرب33 ارب17کروڑ 70 لاکھ روپے ملیں گے ۔دستاویز کے مطابق صوبوں کو ملنے والے قابل تقسیم محاصل میں سے انکم ٹیکس کی مد میں 9 کھرب 70 ارب 67 کروڑ ،کیپیٹل ویلیو سے 3 ارب 68 کروڑ ،سیلز ٹیکس سے 9کھرب 73ارب8 کروڑ،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے ایک کھرب 44 ارب 19 کروڑ،کسٹم ڈیوٹیز سے 4 کھرب 17 ارب19 کروڑ کا حصہ ملے گا جبکہ کروڈ آئل پر رائلٹی سے 16 ارب49 کروڑ،قدرتی گیس کی رائلٹی سے 35 ارب 78 کروڑ،گیس ڈیویلپمنٹ سرچارج سے 15 ارب 68 کروڑ،قدرتی گیس پر عائد ایکسائز ڈیوٹی سے 13 ارب 27 کروڑ ملیں گے ۔