قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اکتوبر سے کیا جائیگا
لاہور(کامرس رپورٹر) قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اکتوبر سے کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال کہا مہم کی تیاریوں کا آج سے آغاز کیا جائے ۔ آئندہ پولیو مہم مشکل حالات میں منعقد کی جا رہی ہے جب پولیو وائرس کی سخت افزائش جاری ہے ۔