2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

قومی کرکٹرز کی ٹریننگ جاری، محمد عامر نے بھی کیمپ جوائن کر لیا

28-04-2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی تیاریوں کیلیے کینٹر بری میں موجود قومی کرکٹرز کی ٹریننگ دوسرے روز بھی جاری رہی۔سینٹ لارنس گراونڈ میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز فاسٹ بائولر میں محمد عامر جو ویزہ مسائل کی وجہ سے دو روز تاخیر سے کینٹربری پہنچے نے بھی ٹریننگ کیمپ جوائن کر لیا پیسر کا یہ پہلا پریکٹس سیشن ہے ۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد ہلکی پھلکی رننگ کی، شارٹ اسپرنٹ سیشن بھی ہوئے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پلیئرز کو لیکچر میں کنڈیشنز کے حوالے سے بتایا۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 28 اپریل سے یکم مئی تک کینٹ جبکہ 4 مئی سے 7 مئی تک نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچز کھیلے گی۔ آئر لینڈ کے کیخلاف واحد ٹیسٹ 11 سے 15 مئی تک ہو گا، جس کے بعد لیسسٹر شائر کے ساتھ دو روزہ پریکٹس میچ، انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی میچز بھی شیڈول ہیں۔