2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

قومی ہاکی چیمپئن شپ: کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائینگے

02-10-2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 37ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا۔پاکستان نیوی، پولیس، پاکستان آرمی ،کسٹم،پنجاب ریڈ،پنجاب بلیواور کے پی اے کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنل آج دو اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ جناح سپورٹس کمپلیکس کے نصیر بندہ ہاکی گراونڈ پرچاروں پول کے آخری لیگ میچ کھیلے گئے ۔پہلے میچ میں پنجاب وائٹس نے سندھ اے کو کوشکست دی۔دوسرے میچ میں کے پی اے نے فیڈرل ٹیرٹری کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ پنجاب ریڈ نے پاک بورڈ کو سولہ گول سے شکست دیکر پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔