لاہور اور فیصل آباد میں 2 افراد نے خودکشی کرلی
لاہور، فیصل آباد (کرائم رپورٹر، سپیشل رپورٹر ) لاہور کے علاقے چوہنگ میں 54 راوی بلاک گرین فورٹ میں 60 سالہ شخص نے خود کشی کر لی، ڈاکٹر محمد قیوم نے خود کو سر میں گولی مار کر موت کو گلے لگا یا، خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ فیصل آباد میں تین بچوں کے باپ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی ، سمن آباد آئرن مارکیٹ کے قریب پانچ نمبرسٹاپ کے 45سالہ خالد کی حالت زہر کھانے سے بگڑی تو اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔