2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی منصوبوں میں درخت کاٹنے سے روک دیا، سموگ کیخلاف اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف

12-10-2024

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس 18 اکتوبر کو طلب کر لیں ، عدالت نے آئندہ کسی بھی حکومتی پراجیکٹ میں درخت کاٹنے سے روک دیااورسموگ کیخلاف اقدامات کرنے پر پنجاب حکومت کی تعریف کی،عدالت نے کہا حکومت سموگ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے جو اہم بات ہے ،عدالت نے محکمہ ماحولیات کی ہیلپ لائن سے متعلق شہریوں میں آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پانی کے میٹرز کی آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کے اقدامات کو سراہا، عدالت نے کہا کینال روڑ پر درخت دیکھ کر سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے ،دوران سماعت محکمہ زراعت نے 202425 کا سموگ ایکشن پلان عدالت میں پیش کر دیا جس میں بتایا گیا کہ سموگ پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسانوں کو 652 سپر سیڈر مہیا کیے جس سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، عدالت نے ریمارکس دئیے ایل ڈی اے ٹولنٹن مارکیٹ کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل سے متعلق رپورٹ پیش کرے ، عدالت نے پی ایچ اے کے وکیل کو ہدایت کی درخت کہیں پر بھی ہو،یہ آپ کی ذمہ داری ہے ،لاہور میں ایک بھی درخت نہیں کاٹا جا سکتا ہے ، آپ ایل ڈی اے کو اس حوالے سے خط لکھیں ۔لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے بارے میں دیگر کیسز پیش کئے جائیں، ایکس کے کیسز کا جائزہ لیکر اس پربڑا بنچ بنانے پر غور کریں گے ،عدالتی حکم پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر پیش ہوئے ۔، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا 2 افراد کیخلاف کارروائی کر لی گئی، ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی کی گئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے تحقیقات میں متحرک ہونے پر کافی چیزیں سامنے آئی ہیں، اسی طرح کام کریں تو سارے کام ٹھیک ہو سکتے ہیں،ایف آئی اے اسی طرح تحقیقات کرتا اور پندرہ دنوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کرتا رہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب کیس کی ملزمہ فلک جاوید کے والد نے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر کر دی۔فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سربمہر کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے حبس بے جا کیس میں بوگس ریمانڈ بنانے والے سب انسپکٹر کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کاحکم دیدیا، تحریری حکم میں عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو دوبارہ رپورٹ سمیت 17اکتوبر کوپیش ہونے کاحکم دیدیا، ڈی آئی جی نے جعلی ریمانڈ پیپر بنانے والے کاہنہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد نواز عظیم کیخلاف کارروائی کی رپورٹ ہائیکورٹ پیش کی،عدالت نے ذیشان اصغر کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔