لندن میں ڈرامہ سیریل"سنگ ماہ" نے 6 ایوارڈ اپنے نام کر لئے
لاہور(کلچرل رپورٹر)لندن میں ہونے والے نویں ہم ایوارڈز2024 میں ڈرامہ سیریل"سنگ ماہ"نے چھ ایوارڈ اپنے نام کرکے میدان مار لیا۔ نویں ہم سٹائل ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں پاکستان کی ٹی وی،فلم،میوزک اورفیشن انڈسٹری کے تمام نمایاں نام ایک چھت تلے موجود تھے ۔رنگوں،روشنیوں اورخوشبوؤں سے سجی اس تقریب میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر، کبریٰ خان،عاطف اسلم اور فرحان سعید کی جاندار پرفارمنسز نے خوب رنگ جمایاجبکہ یمنیٰ زیدی،رمشا خان،زویا ناصر، دنانیر مبین، عاطف اسلم، عروہ حسین سمیت دیگر ستاروں نے ریڈکارپٹ پرجلوے بکھیرے ، پروڈیوسرمومنہ درید نے "سنگ ماہ "کے لیے مقبول ترین ڈرامے 2022کا ایوارڈ وصول کیا،"سنگ ماہ" سے ٹی وی پرایکٹنگ کیریئر کا آغاز کرنے والے گلوکارعاطف اسلم نے بہترین نئے اداکار کا ایوارڈحاصل کیا۔