مائیکل کوہن نے میرے لئے فحش اداکارہ سے ڈیل کی :ٹرمپ
واشنگٹن(آئی این پی،اے ایف پی )امریکی صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمے میں خاموش رہنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوہن نے اس سلسلے میں ملکی آئین کی ایک ایسی شق کا حوالہ دیا ہے جس کی رو سے کسی تفتیشی عمل میں بیان دینے سے گریز بھی کیا جا سکتا ہے ۔ سٹورمی ڈینیئلز کا دعوٰی ہے کہ ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی روابط تھے ۔ ٹرمپ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ تاہم کوہن یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی جیب سے ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کیے تھے ۔تاہم اب ایک نئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ میرے وکیل میرے لئے فحش اداکار ہ کیساتھ ڈیل کی ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ اس سے وبل ٹرمپ یہی کہتے رہے ہیں مجھے اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، میرے وکیل ہی سے دی گئی رقم کا پوچھیں۔