ماسکو : ہجوم سے بھرا پُل اچانک گر گیا،کئی افراد زخمی
ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکومیں ہجوم سے بھرا پل اچانک گر گیا۔یہ واقعہ نئے سال کی تقریبات کے دوران پیش آیا جب درجنوں افراد ماسکو کے گورکی پارک کے پل پر کھڑے نئے سال کی تقریب کو انجوائے کر رہے تھی کہ اچانک پل گر گیا۔رپورٹ کے مطابق پل گرنے کے باعث 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔