2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ماہرہ اور فواد پسندیدہ جوڑی ہیں:اننیا پانڈے

02-10-2024

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے فیوریٹ پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بتا دیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں اننیا پانڈے نے پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کو اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے اس ویڈیو کلپ پر صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کرچکی ہیں۔ جب کہ فواد خان سونم کپور سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کرکے تعریفیں سمیٹ چکے ہیں۔