2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

متاثرین ایڈن ہاؤسنگ ،خیابان امین کانیب آفس کے باہر احتجاج

28-04-2018

لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے )متاثرین ایڈن ہاؤسنگ سکیم اورخیابان امین نے نیب آفس کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا دس سال کا عرصہ بیت چکا، ابھی تک مکان ملے ہیں نہ پلاٹ۔نیب ہماری بات نہیں سن رہا، نیب کو سینکڑوں افراد نے درخواستیں دی ہیں مگر کچھ نہیں ہوا۔ مہنگائی کے اس دور میں ساری جمع پونجی سوسائٹیوں کو دی۔ ڈی جی نیب لاہور ظلم کا نوٹس لیں اور این اے 129 اور پی پی 159 میں جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔بعد ازاں متاثرین ڈی جی نیب کی کھلی کچہری میں پہنچ گئے ۔ڈی جی نیب لاہور نے انہیں انصاف دینے کی یقین دہانی کرادی۔