مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کا اجلاس کیمسٹ کی ہڑتال پر اظہار تشویش
چیچہ وطنی (نمائندہ 92 نیوز) مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس صدر حافظ محمد بلال کی صدارت میں ہوا جس میں سینئر نائب صدر چودھری ارشد فاروقی گجر، سرپرست علی احمد گجر، جنرل سیکرٹری عبدالشکور، نائب صدر مولانا کفایت اﷲ، جوائنٹ سیکرٹری محمد عبدالعلیم، جنرل سیکرٹری موبائل ایسوسی ایشن ضیاء سیٹھی، صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ وحید حشمت، مین بازار کے صدر محمود الرحمن بھلر، نعیم بھٹی، حافظ محمد حسین، چودھری شاہد اقبال گجر سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے کیمسٹ اینڈ ڈرگ ترمیمی قوانین 2017 کے خلاف ہونے والی غیر معینہ ہڑتال سے مریضوں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد بلال نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی ہڑتال کو فوری ختم کروایا جائے ۔