مس کنڈکٹ،خراب کارکردگی پر3 جوڈیشل افسروں کوسزائیں
لاہور( نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ اور کارکردگی نہ دکھانے پر ایک خاتون سمیت3 جوڈیشل افسروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں دیدیں ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ سول جج شازیہ پروین کو مس کنڈکٹ پر برطرف کر دیا گیا،سول جج شہباز حسین کی تین برس کی سروس میں تنزلی کر دی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان کو بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر وارننگ دی گئی ہے ۔