2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

مفت علاج کیلئے تھرفاؤنڈیشن اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا معاہدہ

01-10-2024

اسلام کوٹ (نامہ نگار ) تھر فاؤنڈیشن نے ضلع تھرپارکر میں معیاری، مفت اور فوری علاج کی فراہمی کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دو جدید ترین موبائل ہیلتھ کلینک یونٹ چلائے جائیں گے ۔ تھر فاؤنڈیشن اسپتال اسلام کوٹ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے موبائل ہیلتھ یونٹ تھر فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کے لیے دستاویز پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او عامر اقبال اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سی ای او ظفر اقبال نے دستخط کیے ۔