2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

مقبوضہ کشمیر:ڈھونگ انتخابات مکمل؛ بھارتی دہشتگردی،ستمبر میں17شہری شہید

02-10-2024

سرینگر(نیٹ نیوز،این این آئی )بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی نیم خودمختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پہلی بار منعقد ہونے والے مقامی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ مکمل ہوگئی۔مقبوضہ کشمیر میں اس وقت 5 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی موجود ہیں اور ضلع بارہمولا میں ووٹنگ کے دوران بھی رائفلوں سے لیس فوجی دستے بھاری تعداد میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر موجود تھے ،علاقہ فوجی چھائونی میں تبدیل کردیاگیا، صرف شمالی کشمیر میں بھارتی فورسز کی400 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ، ہائی ویز اور رابطہ سڑکوں سمیت اہم مقام بند کردیئے گئے ،نتائج کا اعلان 8اکتوبر کو ہوگا دوسری جانب بھارتی دہشتگردی میں ستمبر میں17شہری شہید ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ ستمبر میں ایک کمسن لڑکے سمیت 17کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 14کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ مہینے کے دوران کم از کم 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔