مقبوضہ کشمیر: پولیس چوکی پر حملہ، اسلحہ چھین لیا گیا
سرینگر، پیرس (آئی این پی، این این آ ئی )مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر کے وہا ں سے اسلحہ چھین لیا اور فر ار ہو گئے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان جموں وکشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قصبے سے آزاد کرانے کیلئے اپنی جوانیاں قربان کررہے ہیں لہذا ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم انکے مشن کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی جد وجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں۔ 7 حملہ آوروں کے ایک گروپ نے سرینگر کے علاقے گوری پورہ میں بھارتی پولیس کی 13ویں بٹالین کی چوکی پر حملہ کیا اور وہاں موجود چار اہلکاروں سے انکی سروس رائفلیںچھین کر فرار ہو گئے ۔ بھارتی فورسز نے الزام لگا یا ہے کہ مجاہدین کے ایک گروپ نے پولیس کی چوکی پر حملہ کیا ۔ علا وہ ا زیں سید علی گیلانی نے شہید اشفاق احمد کی نماز جنازہ کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم اور مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں دینے والے (باقی صفحہ 5نمبر5) مرتے نہیں ہیں بلکہ شہادت کا ایک عظیم رتبہ پاتے ہیں اور قوموں کی تاریخ میں اپنا نام امر کرجاتے ہیں۔ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتیں بے گناہ شہریوں کے قتل میں برابر کی شریک ہیں ۔علا وہ ازیں آزادی صحافت کے بارے میں بین الاقوامی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں فوجیوں کی طرف سے بھارتی حکومت کی ایما پر کشمیری صحافیوں کو تشدد نشانہ بنایا جارہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں شدید مشکلا ت کاسامنا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی صحافیوں کے مقبوضہ کشمیر جانے پر قدغن عائد ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی اکثر معطل رہتی ہیں۔