2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

مقصد کے حصول کیلئے ثابت قدم رہو:عمران کے ٹیچرکاپیغام

23-12-2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے ٹیچر اور ایچی سن کالج لاہور کے پروفیسرمولِن نے اپنے سابق شاگردوں کو پیغام دیا ہے کہ اپنے مقصد کا تعین کرکے اسکے حصول کیلئے تمام توانائی خرچ کر ڈالو۔ عمران خان کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونیوالی مختصر ویڈیو میں انہوں نے کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا اگر مقصد کے حصول کے دوران مخالفت کا سامنا ہو تو بھی اپنے ثابت قدم رہیں۔ایچی سن کالج کے موٹو سے متعلق سوال کے جواب میں پروفیسر مولن نے کہا استقامت کامیابی کی کنجی ہے ۔