2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ملکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوئے : عائشہ گلالئی

01-08-2018

اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے الیکشن کوپاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین الیکشن قرار دیدیا، شفاف الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن اور پاک فوج مبارک باد کے مستحق ہیں،چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے کو مسترد کرتی ہوں، عام انتخابات کے بعد پیدا صورتحال پر اپنا ردعمل دینے کیلئے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سیا سی جماعتوں کو لڑائی پارلیمنٹ کے اندر لڑنی چاہیے ، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے حلف اٹھانے ، لڑائی پارلیمنٹ کے اندر لڑنے کی بات کی تائید کرتی ہوں،عمران خان کی دشمنی میں پاک فوج اور الیکشن کمیشن پر دھاندلی کرانے کے الزامات لگانا تشویش ناک ہے ،عمران خان کو دکھا نا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ہسپتال، سکولز اور روزگار کے مواقع کیسے فراہم کرتے ہیں، ایک سال میں وہ یہ وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے تو ملک بھر کے اندر احتجاج شروع کریں گے ۔