2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

مودی کو بتا دینگے اقلیتوں سے کیسے سلوک روا رکھا جاتا ہے : عمران خان

23-12-2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان پر بھارتی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ۔نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ پولیس افسر سے زیادہ گائے کی موت کو اہمیت دی جاتی ہے ۔عمران خان نے کہا یہ قائد اعظم کی کہی ہوئی باتیں آج کے ہندوستان میں سچ ثابت ہورہی ہیں۔ قائد اعظم نے کہا تھا ہندوستان میں مسلمانوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جائے گا۔ہماری حکومت پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔عمران خان نے کہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بتا دینگے کہ اقلیتوں سے کیسے سلوک روا رکھا جاتا ہے ۔ہم نے اقلیتوں کو برابر ی دینی ہے ۔وزیر اعظم کے اقلیتوں کے بارے میں بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔مختلف اخباروں نے اس بیان کو شہ سرخیوں میں لگایا۔