2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

موسیٰ خیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

04-11-2024

کوئٹہ(این این آئی)ضلع موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ2کوگرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلو چستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 2کوگرفتار کر لیا گیا۔ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ترجمان کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہو نے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے بتایا جاتا جبکہ یہ 25اور 26اگست کی درمیانی شب ہو نے والے حملوں میں بھی ملوث تھے ۔ گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جا ری ہے جسکی روشنی میں مزید انکشافات اور گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔