میشا شفیع،علی ظفر میں تنازع کی وجہ بننے والی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) میشا شفیع اور علی ظفر سکینڈل میں نئی پیشرفت ہوئی ہے ، مبینہ ہراساں کرنے والے ایونٹ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔میشا شفیع نے کہا ویڈیو میں نظر آنے والے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران علی ظفر نے ہراساں کیا۔علی ظفر نے کہا اس ماحول میں کوئی کسی کوکیسے ہراساں کر سکتا ہے ؟ ۔ویڈیو میں علی ظفر اور میشا شفیع ساؤنڈ روم میں جبکہ دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہی موجود ہیں۔