2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

نسان موٹرز کا چین میں 20 الیکٹرک کار ماڈلز متعارف کرانے کا اعلان

28-04-2018

تیا نجین (اے پی پی) جاپانی کار ساز ادار ے نسان نے آئندہ پانچ سال میں چین میں اپنی 20 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔نسان نے یہ اعلان بیجنگ میں جاری انٹرنیشنل آٹو موٹیو شو میں کیا ہے ،انھوں نے کہاکہ نسان آئندہ پانچ سال میں چین میں اپنی 20 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائے گا جس سے نسان چین میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔موٹر شو میں نسان نے چین میں بنائی گئی اپنی پہلی الیکٹرک کار بھی متعارف کروائی جو کہ فضائی آلودگی بالکل پیدا نہیں کرتی یعنی زیرو ایمیشن ہے ۔