2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

نظروں سے اوجھل کرنیوالا ’’ سلیمانی شیشہ ‘‘

10-04-2022

لندن(ویب ڈیسک) ایک برطانوی سٹارٹ اپ کمپنی ایسا شیشہ فروخت کر رہی ہے جو اپنے پیچھے موجود کسی چیز کو نظروں سے اوجھل کردیتا ہے جبکہ اس سے پیچھے کا منظر بھی دکھائی دیتا رہتا ہے ۔اس شیشے کی تیاری میں وہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے جو منظر بدلنے والے تفریحی فٹ سکیلز اور کھلونوں میں برسوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے یہ تکنیک استعمال کرتے ہوئے کسی شیشے میں سے روشنی اس طرح گزاری جاتی ہے کہ دوسری طرف کا منظر بہت دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے جبکہ اس کے پیچھے رکھی ہوئی چیز، اسی دھندلے پن میں تقریباً غائب ہوجاتی ہے ۔