نواز،شہباز،ڈار،خواجہ سب کو جیل میں ڈالا جائے :چیئرمین پی ٹی آئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے نواز شریف شہباز شریف، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف سمیت سب کو اڈیالہ جیل میں ڈالاجائے ، شہباز شریف کو بچایاتو یہ پاکستان کی بہت بڑی بدقسمتی ہوگی ، پنجاب میں شہبازشریف اینڈ سنز کے نام سے کرپشن کی کمپنی ہے ،ان کا داماد بھی ساتھ ہے ، ان کے وزیربھی مال بنارہے ہیں،ان سب کی منزل جیل ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سب سے زیادہ جمہوریت کے حامی ہیں، نوازشریف اس لئے رو رہا ہے کیونکہ اسیبلشمنٹ ان کو سپورٹ نہیں کررہی،وہ اورسپریم کورٹ نیوٹرل ہیں، نوازشریف اپنی چوری بچانے کیلئے عدلیہ، فوج اوردیگراداروں پر حملے کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہامیری شادی کے بارے میں منفی خبریں بھی ن لیگ کا گینگ پھیلا رہاہے ،جب تک ہم زندہ ہیں اکٹھے رہیں گے ،موٹو آج کل میرے گھر میں ہے ،اس کے ساتھ چار اورکتے ہیں، یہ میرے ساتھ جاگنگ نہیں کرتے ۔عمران خان نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، کون سا حاتم طائی ہے جو آپ کو 16لاکھ درہم دے کر کوئی کام بھی نہیں لے رہا،چودھری نثار کوفیصلہ کرنا چاہئے کہ انہوں نے مریم سے آرڈر لینے ہیں یا وہ اس پارٹی میں جائینگے جو ملک کیلئے کچھ کریگی،میں نے انہیں پیغام پہنچا دیا ۔جنرل راحیل شریف نے مجھے کوئی ڈیل آفر نہیں کی، انہوں نے کہا میں جے آئی ٹی بنادوں گا جو الیکشن میں دھاندلی کی انکوائری کریگی،میں نے جواب دیا نوازشریف نے اس جے آئی ٹی کو خریدلینا ہے تو پھرمجھے آپ کے پاس آنا پڑے گا۔