2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

نواز شریف لندن پہنچ گئے ، آج امریکہ روانگی کا امکان

28-10-2024

لندن(این این آئی)ن لیگ کے قائد نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے ۔ میاں نواز شریف کے ایون فیلڈ پہنچنے پر ن لیگی کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔نواز شریف کی آمد پر باہر احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے ۔ پولیس کو نواز شریف کی گاڑی ایون فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے مدد کرنا پڑی۔ نواز شریف میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی رہائشگاہ چلے گئے ۔نواز شریف کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں کو قابو رکھنے کے لیے پولیس اہلکار سڑک کے درمیان میں کھڑے رہے ۔ اپنی رہائشگاہ سے روانگی کے موقع پر مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہا دعا ہے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔ کشمیریوں نے ثابت کردیا بھارتی مظالم انہیں آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے ، دنیا کوکشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ نواز شریف کی آج پیرکو لندن سے امریکہ روانگی کا امکان ہے جہاں وہ تقریباً چار روز قیام کے بعد واپس لندن آئیں گے ۔