2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

نواز شریف نے مسلم لیگ کو ملک گیر جماعت بنایا: اشرف چودھری

04-01-2019

کرمانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنماو یونین کونسل 29 کے چیئرمین محمد اشرف چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کوڈرائنگ روم سے نکال کر کراچی سے خیبر تک کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ یہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے کہ ماضی میں مسلم لیگ کی تمام تر سرگرمیاں ڈرائنگ روم تک محدود ہوتی تھیں جب نواز شریف کو عوام نے قیادت سونپی تو انہوں نے اس کے لئے دن رات کام کیا اور اس کوعوام کے دلوں کی دھڑکن بنادیا۔