نئے سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا۔ذرائع وزارت دفاع کے مطابق وزارت پہنچنے پر سینئر افسران نے استقبال کیا ۔سیکرٹری دفاع کو وزارت کے انتظامی امور اور مختلف شعبہ جات کے بارے بریفنگ دی گئی۔نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی دو سال تین ماہ کے لئے وزیر اعظم نے کی ہے ۔