2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 2 مئی سے سپن بائولرز کا کیمپ

28-04-2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام لاہور میں 2 مئی سے سپن باولرز کی تربیت کے لئے سپیشلائزڈ سکل ڈویلپمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا ۔بارہ مئی تک جاری رہنے والے دس روزہ کیمپ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر سے 19 باولرز کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ایلیٹ کوچز ان کی کارکردگی کونکھارنے کا کام کریں گے ۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ایم جنید ، عمر حیات ،محمد دین ، سمیر اﷲ ، رسول بخش ، ایم اسد، جواد علی ، عبید اﷲ ، عبداﷲ طاہر ، وسیم ظفر ، محمد عامر ، فرمان علی ، محمد حسین ، نجم نصیر کیانی ، ذیشان خان ، اصغر علی ، جنید شاہ ، ابرار خان اور محمد ایوب شامل ہیں ۔