ن لیگ نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا:میاں پرویز
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو شدیدبحرانوں اوراندھیروں سے نکال کرروشنی، ترقی، خوشحالی اور مستحکم پاکستان کی جانب گامزن کر دیا ہے ۔ن لیگ کی حکومت نے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھا کرترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑاکردیاہے ۔