ہائیکورٹ بنچ کا قیام:فیصل آباد سرگودھا میں وکلا کی ہڑتال جاری
فیصل آباد،سرگودھا(خصوصی رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلائکی ہڑتال گزشتہ روز بھی جاری رہی۔فیصل آباد میں وکلاء نے سیشن کورٹ گیٹس کی تالہ بندی کی ۔ احتجاجی کیمپ میں وکلاء نے شدید نعرہ بازی کی ۔سرگودھا میں 52ویں روز بھی وکلا نے ہڑتال اور عدالتوں کی تالابندی کی جس کے باعث 14سوسے زائد کیسززکی سماعت نہ ہوسکی ،عدالتی کام ٹھپ ہونے سے جہاں سائلین کو سخت مشکلات کاسامنا ہے وہیں ضلع کچہری میں قائم ہوٹلوں میں کام کرنیوالے سینکڑوں محنت کش بیرزگارہوگئے ۔