2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز پروٹوکول ڈیوٹیز کیلئے 76 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

01-10-2024

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز اور پروٹوکول ڈیوٹیز کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے 76 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی، صوبائی کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز و دیگر کے لئے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کرنے کا حکم دیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری پنجاب کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ صوبائی کابینہ و پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے 29 گرینڈی اور ٹیوٹا کرولا گاڑیاں خریدی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری پر 22 کروڑ 1لاکھ 39ہزار روپے خرچ ہوں گے ۔اسی طرح پروٹوکول کے لئے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جس کے لئے 9کروڑ 96لاکھ 15ہزار روپے جاری ہوں گے ، پروٹوکول ڈیوٹیز اور ایس سی او ڈیوٹیز کے لئے 2 فارچونرز کی خریداری پر 3کروڑ 61لاکھ خرچ ہوں گے ۔ وزرا کی حفاظت کے لئے پروٹوکول کے لئے 30 سنگل کیبن ڈالے خریدے جائیں گے ، گاڑیوں کی خریداری پر20 کروڑ 90 لاکھ خرچ ہوں گے جبکہ گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسز کی مد میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار خرچ ہوں گے اور گاڑیوں کی تزئین و آرائش کے لئے 3 کروڑ روپے الگ سے رکھے جائیں گے ۔